تازہ ترین۔
عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ایک بار پھر گونواز گو نعرے میں ترمیم کردی، نیا نعرہ گونظام گو لگاتے اور کارکن پیچھے دہراتے رہے،،ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کے بغیر سکھ کا سانس نہیں لے سکتے۔۔۔
اسلام آباد میں انقلابی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ایک نعرہ گونواز گو ہے، ایک گو نظام گو ہے، تو بن گیا گو نواز گو نظام۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب لائے بغیر سکھ کا سانس نہیں لے سکتے، نواز شریف کو جانا ہی ہوگا، بہتر ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سیاستدان کرپشن کا خاتمہ منشور میں نہیں ڈالنا چاہتے، ملک میں کرپشن فری نظام کو رائج کرنا ناگزیر ہوچکا ہے،بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں،،، پاکستانی عوام سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے۔۔

No comments:
Post a Comment